ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ ملزم بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے جبکہ تین اہل کار زخمی ہوگئےہیں۔فائرنگ کا واقعہ پِٹس برگ سے100 میل دور فرینکس ٹاوٴن میں پنسلوانیا ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جونیاٹا ویلی روڈ پر تین مختلف مقامات پر ایک خاتون اور دو مردوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس اہل کار وہاں پہنچے تو ملزم نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس سے تین اہل کار زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار تھے۔ ایک ہفتہ پہلے بھی امریکہ میں ایک اسکول کے اندر فائرنگ سے 20 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکہ میں تشدد کے اس قسم کے واقعات میں اضآفہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
21 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 374593
امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ ملزم بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے جبکہ تین اہل کار زخمی ہوگئےہیں۔